انوار اسلام |
س کتاب ک |
عورت اگر نماز میں ٹخنے کھلے رکھ کر نماز پڑھے تو کیا اس کی نماز ادا ہوجائےگی؟ قاعدہ یہ ہے کہ اگر سہواً چوتھائی عضو تین بار سبحان ربی الاعلیٰ کہنے کی مقدار تک کھلا رہے تو نماز فاسد ہوجاتی ہے اور قصداً چوتھائی عضو ایک لمحہ بھی کھلا چھوڑدیا تو نماز فاسد ہوگئی، ربع عضو سے کم ستر کھلنا خواہ سہواً ہو یا عمداً، تین تسبیح کی مقدار سے کم ہو یا زیادہ بہرحال مفسد نہیں، ٹخنے پنڈلی کے ساتھ مل کر ایک عضو ہے اور ربع عضو سے کم ہے اس لئے نماز ہوجائےگی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۰۲، زکریا بکڈپو، دیوبند)