انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** پہلی مہم اشبیلیہ کی جانب سے جب سلطان عبدالرحمن ثالث کو اس بات کا اطمینان ہوگیا کہ ادھر سسے کوئی مخالفانہ فوجی کفروائی نہیں پگی تو اس نے ایک فوج مرتب کرکے اپنے آزادغلام بدر نامی کو دے کر عمر بن حفصون کی جانب روانہ کیا یہ مہم عبدالرحمن ثالث نے اپنے جلوس کے پہلے ہی سال یعنی ۳۰۰ھ میں روانہ کی بدر نے عمر بن حفصون کےقلعوں کو یکے بعد دیگرے فتح کرنا شروع کیا عمر بن حفصون اپنا بہت سا میدانی علاقہ فتح کراکر پہاڑی قلعوں میں جاچھپا بدر اس طرف سے سالماً وغانماً واپس آیا اور لوگ بخوشی آآکر سلطانی فوج میں داخل ہونے لگے۔