انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بازارمیں پڑھنے کا وظیفہ حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں کہ جس نے بازار میں لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیُّ لَا یَمُوْتُ بِیَدِہ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ ترجمہ:نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے،یکتا ہے وہ اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی سلطنت اسی کی تعریف،وہی زندہ کرتا ہے اورمارتا ہے،اسی کے اختیار میں بھلائی ہے،وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔ (ترمذی:۲/۱۸،ابن ماجہ:۱۶۱،حاکم:۱/۵۳۸) اس دعاکوپڑھااس کودس لاکھ نیکیاں ملیں گی، دس لاکھ اس کے گناہ معاف ہوں گے،دس لاکھ درجے بلند ہوں گے۔ ترجمہ: مسند حاکم کی روایت بھی ہے کہ دس لاکھ اس کے درجے بلند ہوں گے۔ (:۵۳۹) ترمذی کی ایک روایت اورابن ماجہ میں مزید یہ ہے کہ اس کے لئے جنت میں گھر بنایاجائے گا، یہی ایسا ذکر ہے جس میں اس قدر ثواب ہے چونکہ یہ مقام غفلت ہے۔