انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** درس قرآن یہ تفسیر "ادارہ اصلاح تبلیغ لاہور" نے شائع کی ہے ،جس کی ترتیب وتدوین کے لیے مندرجہ ذیل اصحاب پر مشتمل ایک بورڈ قائم کیا ہے اور اس کے زیراہمتام منزلوں کے اعتبار سے چھپ کر تیار ہوئی: مولانا عبدالحئی صاحب، مولانا حافظ مرغوب احمد صاحب توفیق، حاجی عبدالواحد صاحب، حافظ نذر احمد صاحب، اس تفسیر کی ابتداء ۱۹۵۵ءمیں درس قرآن کی شکل میں ہوئی اور ہردرس ہرماہ کی یکم اور سولہ کو شائع ہوتا رہا اور اس طرح سبقاً سبقاً پورے قرآن حکیم کے دروس شائع ہوچکے ہیں، پہلی منزل تقریباً دوسال کے عرصہ میں شائع ہوئی اور اس کے بعد مجلس عاملہ نے نظر ثانی کے بعد ایک جلد میں شائع کردیا، اس طرح پورا "درس ِقرآن" تقریباً دس جلدوں میں شائع ہوگیا ہے۔ اس تفسیر میں آسان عبارت اور عام فہم وسادہ زبان میں قرآن پاک کے سمجھانے کا ایسا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو درس کی صورت میں ہے اور اگر کوئی شخص ہرروز کے لیے علیحدہ علیحدہ ان دروس کو پڑھنا چاہے تو بآسانی ان کے سامنے پورا قرآن اسباق کی شکل میں موجود ہے، ہرصفحہ پر آیت کے اعتبار سے مستقل عنوان قائم کیا گیا ہے، کارخانہ، فیکٹری، دفتر، مدرسہ، کالج، مسجد اور ادارہ میں کارکنوں اور طلبہ کو مطبوعہ درس مستقل طور پر سنانے کے اہتمام کی غرض سے "درس قرآن" کو ترتیب دیا گیا ہے، یہ درس قرآن ہرعام وخاص، مردوخواتین، تعلیم یافتہ اور کم تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔