انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت حکم ؓبن کیسان نام ونسب حکم نام، باپ کا نام کیسان تھا، ابو جہل کے والد مغیرہ کے غلام تھے۔ گرفتاری بدر سے واپسی کے بعد آنحضرتﷺ نے قریش کے کاروانِ تجارت کے نقل وحرکت کا پتہ چلانے کے لیے عبداللہ ؓبن حجش کی سرکردگی میں ایک دستہ بھیجا تھا،کھجور کے ایک باغ کے پاس دونوں میں مڈ بھیڑ ہوئی، حکم قریش کے قافلہ کے ساتھ تھے،آنحضرتﷺ کی خدمت میں لے آئے، قریش نے ان کے چھڑانے کے لیے فدیہ بھیجا ،لیکن حضرت سعد بن ابی وقاصؓ قریش کے ہاتھوں میں اسیر تھے، اس لیے رسول اللہ ﷺ یہ فدیہ قبول کرنے سے انکار کردیا، اورحکم سے فرمایا جب تک سعد ابن ابی وقاص واپس نہ آئیں گے، اس وقت تک تم نہیں چھوٹ سکتے۔ اسلام اس گفتگو کے دوسرے دن سعد بن ابی وقاصؓ آگئے ،اب حکم کی رہائی میں کوئی رکاوٹ باقی نہ تھی،لیکن جب آزادی کا موقع آیا تو اسلام کی غلامی کا طوق گردن میں ڈال کر آنحضرتﷺ کی خدمت میں رہنے لگے۔ شہادت قبولِ اسلام کے بعد جہاد فی سبیل اللہ میں مشغول ہوگئے اور بیر معونہ کے معرکہ میں جام شہادت پیا۔