انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا تحیۃ المسجد وقتی نمازوں کے ساتھ خاص ہے؟ اوقاتِ مکروہہ کے سواء جب بھی مسجد میں داخل ہو تحیۃ المسجد مسنون ہے، وقتی نمازوں کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ پنج وقتہ نماز کے لئے تو مسجد میں داخل ہوتے ہی بیٹھنے سے قبل یا بعد جلد ہی اگر وقتی فرض یا سنت شروع کردیں تو یہ نماز تحیۃ المسجد کے قائم مقام ہوگئی، مستقل تحیۃ المسجد کا حکم صرف اسی صورت میں ہے جب بلا نیتِ نماز مسجد میں داخل ہو، البتہ اگر نماز کی نیت سے داخل ہوا مگر جماعت میں تاخیر ہے اور سنتیں وغیرہ بھی جلد پرھنے کا قصد نہیں تو تحیۃ المسجد مستقل پڑھے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۸۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)