انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** دعاء سے قبل نماز حضرت عبداللہ بن اوفیٰ ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ ہمارے پاس ایک دن تشریف لائے اوربیٹھ گئے اورفرمایا جسے اللہ سے کوئی حاجت ہو یا لوگوں سے ،تو وہ اچھی طرح وضو کرے اور دو رکعت نمازپڑھے پھر اللہ پاک کی تعریف کرے اور درود پڑھے۔ (مختصراً مستدرک حاکم:۱/۳۲۰) حضرت عثمان بن حنیفؓ کہتے ہیں کہ ایک نابینا آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا اے اللہ کے رسول دعاء کردیجئے کہ میں بینا ہوجاؤں آپ نے فرمایا اگر تم چاہو تو برداشت کرلو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا اوراگر چاہو تو دعاء کردوں،انہوں نے کہا کہ دعاء کردیجئے کہ (بینائی لوٹ آئے) آپ نے فرمایا اچھی طرح وضو کرواور دو رکعت نماز پڑھو اوردعاء پڑھو۔ (حاکم:۱/۳۱۳) حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے آپ ﷺ سے قرآن بھول جانے کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا،جمعہ کی رات میں ہوسکے تو تہائی رات میں اٹھو،چاررکعت نماز پڑھو،حمد وصلوٰۃ و استغفار کےبعد دعاء کرو۔ (مختصراً،ترمذی،حاکم:۱/۳۱۶) فائدہ: اس سے معلوم ہوا کہ کوئی خاص دعاء ہو تو اس سے قبل دو رکعت نماز پڑھ کر دعاء مانگے،اسے صلوٰۃ الحاجۃ بھی کہتے ہیں۔