انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حجاج بن یوسف ثقفی مسلم میں حضرت اسماء بنت ابو بکرؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا قوم ثقیف میں ایک بڑا خونخوار ظالم شخص ہوگا اور ایک بڑا جھوٹا ہوگا، آپﷺ کی یہ پیشن گوئی بھی سچی ثابت ہوئی، ثقیف میں ایک مشہور خونریز حجاج بن یوسف پیدا ہوا، اس کی خونخواری بے مثال ہے ، بعض کتابوں میں اس کے ظلم کی داستان لکھی ہے کہ حجاج کو جتنا مزہ خون ناحق کرنے میں آتا تھا اتنا کسی اور چیز میں نہیں آتا تھا؛چنانچہ ترمذی میں حضرت ہشام بن حبان سے روایت ہے کہ حجاج نے ایک لاکھ بیس ہزار انسانوں کا خون ناحق کیا، قوم ثقیف کا دوسرا شخص جسے جھوٹا فرمایاگیا وہ مختارثقفی ہے، یہ بڑا جھوٹا اور فریبی تھا،اس نے امام محمد بن حنفیہ کی نیابت کا جھوٹا دعوی کیا اور امام حسین کے خون کا بدلہ ان کے قاتلوں سےلینے کا ڈھونگ رچاکرریاست اورشہرت حاصل کی اورآخر میں پیغمبری کا جھوٹا دعوی بھی کربیٹھا ،مشکوۃ کی روایت سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرتﷺ کی اس پیشن گوئی کا مصداق حضرت اسماء نے حجاج کو خود حجاج کے منہ پر کہا۔