انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلطان محمد خوارزم شاہ یہ وہ زمانہ تھا کہ سلطان محمد خوارزم شاہ ایران وخراسان وکابل وترکستان وغیرہ ممالک پر قابض وہستولی ہوکر خلافت بغداد کے انہدام و برابادی کے ارادے کررہا تھا اوربراعظم یشیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور زبردست مسلمان بادشاہ سمجھا جاتا تھا،عباسی خلیفہ ناصر الدین اللہ اورمحمد خوارزم شاہ کے درمیان ناچاتی نے جب یہاں تک نوبت پہنچائی کہ خوارزم شاہ نے بغداد پر چڑھائی کا ارادہ کیا تو خلیفہ نے حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمۃ اللہ علیہ کو سفیہ بناکر خوارزم شاہ کی خدمت میں روانہ کیا،شیخ ممدوح نے سلطان کے دربار میں پہنچ کر مناسب تقریر کی اوراُس کو بغداد پر چڑھائی کرنے سے بازرہنے کی نصیحت کی خوارزم شاہ نے کہا کہ شیخ صاحب آپ عباسیوں کے بہت مدّاح اورخیر خواہ ہیں لہذا آپ بغداد کو واپس تشریف لے جائیے میں تو علویوں کو عباسیوں پر ترجیح دیتا ہوں اورعباسی خلافت مٹاکر علویوں کی امداد کرنا چاہتا ہوں میں ضرور بغداد پر چڑھائی کروں گا۔