انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قرآنی آیات کی کیسٹ بے وضو چھونا کیسٹ اور سی ڈی وغیرہ ظاہر ہے تحریر نہیں ہے، اس لیے مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ (۱۲۸۰ھ۔ ۱۳۶۲ھ) نے اس کوبے وضو بھی چھونے کی اجازت دی ہے اور دلیل یہ پیش کی ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ قرآن کی آواز ہے اور قرآن کی آواز کے جسم سے مس ہونے کے لیے پاکی ضروری نہیں؛ ورنہ تو جنبی کے لیے قرآن کا سننا بھی درست نہیں ہوتا۔ (امداد الفتاویٰ، جدید مبوّب:۱/۱۴۴، زکریا بک ڈپو، دیوبند)