انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت احنف بن قیسؒ (۱)حاسد کو راحت نہیں ملتی ، جھوٹے کو مروت نہیں ملتی ، بخیل کو حیلہ نہیں ملتا ، بادشاہوں کو وفا نہیں ملتی ، بد اخلاق کو سرداری نہیں ملتی ، اور اللہ کی تقدیر لوٹ نہیں سکتی ۔ (۲)مجھے تعجب ہے کہ جو دو مرتبہ پیشاب گاہ سے گزرا ہو وہ کیسے تکبر کرتا ہے ۔ (۳)میرے اندر تین عادتیں ہیں جن کو میں اپنے خاص معتبر شخص ہی سے بیان کرتا ہوں وہ یہ ہیں : میں کسی بادشاہ کے در پربغیر بلائے نہیں جاتا، دو آدمیوں کی بات میں دخل نہیں دیتا جب تک کہ وہی لوگ شریک نہ کرلیں ، اور کوئی شخص جب میرے پاس سے جاتا ہے تو میں اس کا ذکر خیر ہی کے ساتھ کرتا ہوں ۔