انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جمادات سے متعلق معجزات پہاڑوں کا سلام ترمذی میں حضرت علی سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریمﷺ کے ساتھ مکہ موجود تھا ایکدن مکہ کے ارد گرد آپﷺ نکلےمیں بھی آپﷺ کے ساتھ تھا میں نے سنا کہ جو پہاڑ یا درخت سامنے پڑتا وہ کہتا السلام علیک یا رسول اللہ اس واقعہ میں ایک معجزہ نباتات سے متعلق ہے کے درختوں نے سلام کیا دوسرا معجزہ جمادات سے تعلق رکھتا ہے کہ پہاڑوں نے حضورﷺ کو سلام کیا۔ مسلم نے حضرت جابر بن سمرہ سے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ اس پتھر کومیں پہچانتا ہوں جو مکہ میں مجھے سلام کیا کرتا تھا، بیہقی اور اکثر محدثین نے کہا ہے کہ اس پتھر سے مراد حجر اسود ہے اور بعض لوگوں نے کہا ہے یہ دوسرا پتھر ہے جواب تک مکہ میں موجود ہے یہ پتھر اس گلی میں ہے جس کو رفاق المرفق کہاجاتا ہے یہ نام اس گلی کا اس لیے رکھاگیا ہے کہ اس میں آنحضورﷺ کی مرفق یعنی کہنی کا اثر ہے، اس کی زیارت بھی لوگ کیا کرتے ہیں ابن حجر مکی کا بیان ہے کہ مکہ میں یہ روایت قدیم زمانہ سے مشہور ہے