انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جہنم کی حقیقت اللہ کے غیظ وغضب اور اس کی ناگواری کے اظہار کا ذریعہ وجگہ، جو ان لوگوں کیلئے ہمیشہ ہمیش کی قیامگاہ بنائی گئی ہے، جنہوں نے دنیامیں اپنی عمر اللہ کی نافرمانی ہی نہیں بلکہ مخالفت میں گزاردی اور نہ صرف یہ کہ اس کی خدائی کو تسلیم نہیں کیا؛ بلکہ خدائی میں دوسروں کو شریک بنایا، فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ ۔ (البقرة:۲۴) ڈرو اُس آگ سے جس کا ایندھن انسان اورپتھر ہوں گے،وہ کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ (البينة:۶) یقین جانو کہ اہل کتاب اور مشرکین میں سے جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ جہنم کی آگ میں جائیں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، یہ لوگ ساری مخلوق میں سب سے برے ہیں۔