انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عہد نبویﷺ حضرت حسینؓ کے بچپن کے حالات میں صرف ان کے ساتھ آنحضرتﷺ کے پیار اورمحبت کے واقعات ملتے ہیں،آپ ان کے ساتھ غیر معمولی شفقت فرماتے تھے،تقریباً روزانہ دونوں کو دیکھنے کے لئے حضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لے جاتے اور دونوں کو بلا کر پیار کرتے اورکھلاتے، دونوں بچے آپ سے بیحد مانوس اورشوخ تھے،لیکن آپ نے کبھی کسی شوخی پر تنبیہ نہیں فرمائی؛بلکہ ان کی شوخیاں دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے تھے، اس قسم کے تمام حالات حضرت حسنؓ کے تذکرہ میں لکھے جاچکے ہیں، اس لئے یہاں ان کے اعادہ کی حاجت نہیں حضرت حسینؓ کا سن صرف سات برس کا تھا کہ نانا کا سایہ شفقت سر سے اٹھ گیا۔