انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وسعت رزق کی چند دعائیں اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ فَضْلِکَ وَلَا تَحْرِمْنَا رِزْقَکَ وَبَارِکْ لَنَا فِیْمَا رَزَقْتَنَا وَاجْعَلْ غِنَاءَ نَا فِیْ اَنْفُسِنَا وَاَجْعَلْ رَغْبَتَنَا فِیْمَا عِنْدَکَ (کنزالعمال:۲/۲۱۰) ترجمہ:اے اللہ ہمیں اپنے فضل سے رزق عطا فرما، اپنے رزق سے محروم نہ فرما اورجو رزق ہمیں نوازیں اس میں برکت عطا فرما اورہمارے دل کو غنا عطا فرما اورجو تیرے پاس ہے اس کی رغبت عطا فرما۔ اَللّٰھُمَّ ابْسُطْ عَلَیْنَا مِنْ بَرَکَاتِکَ وَرَحْمَتِکَ وَفَضْلِکَ وَرِزْقِکَ (سبل الہدیٰ:۴/۲۲۷،عن رفافہ ابن رافع،حاکم:۱/۵۰۷) ترجمہ:اے اللہ ہم پر اپنی برکتوں ،رحمتوں اوراپنے فضل اوراپنے رزق کو خوب وسیع فرمادے۔ احد کے موقعہ پر جب کہ اہل ایمان کو ہر طرف سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تو اس موقعہ پر جو دعا مانگی تھی اس کا یہ ٹکڑا ہے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ضَعِیْفٌ فَقَوِّنِیْ وَاِنِّیْ ذَلِیْلٌ فَاعِزَّنِیْ وَاِنِّیْ فَقِیْرٌ فَاغْنِنِیْ (حاکم،مجمع الزوائد:۱۰/۱۷۹،عن بریدہ وابن مسعود) ترجمہ:اے اللہ میں کمزور ہوں،مجھے قوت عطا فرما،ذلیل ہوں،عزت عطا فرما،تنگدست ہوں غنا عطا فرما۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ غِنَائِی وَغِنَامَولَایَ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۷۹،عن ابی صرمہ،کنزالعمال:۲۱۳) ترجمہ:اے اللہ اپنی غنا اور اپنے آل اولاد کی غنا کا سوال کرتا ہوں۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْقِلَّۃِ وَالذِّلَّۃِ وَاَعُوذُبِکَ اَنْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ (ابوداؤد عن ابی ہریرۃ:۲۱۶) ترجمہ:اے اللہ میں فقر غربت اورتنگی وذلت سے پناہ چاہتا ہوں اورظالم یا مظلوم ہونے سے حفاظت چاہتا ہوں۔