انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱۲)ابوبکر احمد بن ابراہیم اسماعیل علی الجرجانی (۳۵۰ھ) انہوں نے صحیح بخاری کی شروط پر ایک نہایت بلند پایہ کتاب تالیف کی، افسوس کہ وہ کتاب عام رائج نہ ہوسکی؛ ورنہ صحاح میں مقام پاتی، خطیب تبریزی آپ کے بارے میں لکھتے ہیں: "الإمام الحافظ جمع بين الفقه، والحديث، ورئاسة الدين والدنيا"۔ (الاکمال:۶۳۲) ترجمہ:حدیث کے امام اور حافظ ہیں، فقہ وحدیث کے جامع ہیں اور دین اور دنیا میں بڑے لوگوں میں سے ہیں۔ حافظ ابویعلی موصلی، حافظ ابن خزیمہ، محمدبن یحییٰ المروزی اور فریابی سے حدیث سنی حاکم ان کے شاگرد تھے، فقہ اور حدیث دونوں کے جامع تھے، شیخ المحدثین والفقہاء انہیں کہا جاتا تھا (تذکرہ:۱/۱۶۰) دینی اور دنیوی ہراعتابر سے بڑے تھے۔