انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اندرونی انتظام یوسف فہری سے فارغ ہوکر امیر عبدالرحمن نے ملک کے اندرونی انتظام کی طرف توجہ کی اور ہرقسم کی شاہانہ علامات فراہم کرنے کے بعد ۱۴۶ھھ میں اپنی خود مختاری کا اعلان کرکے خلیفہ کا نام خطبہ سے خارج کردیا عباسیوں کی حلافت مشرق میں ابھی نئی نئی قائم ہوئی تھی اور ابھی تک مشرق کے جھگڑوں اور فتنوں سے پورے طور پر فارغ ومطمئن نہ ہوئے تھے اس لیے عبدالرحمن کے اندلس پر قابض ومتصرف ہونے کا حال سن کر وہ رنجیدہ تو ضرور ہوئے لیکن اس قدر دور دراز علاقہ میں وہ کوئی مہم نہیں بھیج سکے اور یہ سمجھ کرکہ عبدالرحمن کا اندلس سے بےدخل کرنا آسان کام نہیں ہے اسی کو غیمت سمجھتے رہے کہ ہمارے نام کا خطبہ وہاں پڑھا جاتا ہے۔