انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنتِ فجر کی قضاء کرنا چاہئے یا نہیں؟ توں تو سنت کی قضاء نہیں ، البتہ گنجائش ہے کہ سورج نکلنے کے بعد دو رکعت نفل ادا کرلی جائے اور امید ہے کہ اس سے سنت فجر کا ثواب حاصل ہوگاانشاء اللہ۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:"من لم یصل رکعتی الفجر فلیصلھما بعد ما تطلع الشمس ۔ جس نے فجر کی دو رکعتیں ادا نہیں کی اسے چاہئے کہ طلوعِ آفتاب کے بعد انہیں پڑھ لے"۔ فجر کی نماز کے بعد سے طلوعِ آفتاب تک کسی نفل کے پڑھنے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے، اس لئے طلوعِ آفتاب کے بعد ہی یہ دو رکعتیں پڑھنا چاہئے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)