انوار اسلام |
س کتاب ک |
ظہر سے قبل کی سنتِ مؤکدہ فرض کے بعد ادا کرنا چاہئے یا نہیں؟ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا تو ظہر کی جماعت کھڑی ہوچکی تھی تو وہ جماعت میں شامل ہوگیا، اب جو سنت چھوٹ گئی ہے اس سلسلہ میں علمائے احناف نے فرمایا اور ان کا فتویٰ ہے کہ اگر ظہر کا وقت باقی ہو تو چار سنتِ مؤکدہ ضرور پڑھنا چاہئے، اورجماعت میں شامل ہوجانے کی وجہ سے اگرچہ ان چار رکعت سنتِ مؤکدہ میں تاخیر ہوگئی لیکن وہ ہرگز ساقط نہیں ہوں گی، اس کا ادا کرنا لازمی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۱۹۹،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)