انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** دربار رسالت میں حدیث کا فیضان حضورﷺ کی ذات گرامی حدیث کا موضوع تھی اور آپ کی ہر مجلس سے حدیث کا فیضان جاری تھا، اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے،سوتے جاگتے آپ کی ہر ادا امت کے لیے اسوہ ونمونہ تھی اور آپ کے ہر ارشاد وہدایت سے صحابہ کو زندگی کا درس ملتا تھا، مرد بھی اس فیضانِ حدیث سےجھولیاں بھرتے اور عورتیں بھی دربار رسالت کا درس لیتی تھیں۔