انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** سیاسی تعلقات اُوپرجوتفصیل کی گئی ہے اس سے جزیرہ عرب میں عیسائیوں کے سیاسی اور مذہبی اثرات کا اندازہ ہوگیا ہوگا؛ لیکن اس کا ایک پہلو اب بھی تشنہ تفصیل ہے، وہ یہ کہ عربوں کے ذہن ودماغ اور علم وتمدن پراس کا مجموعی اثر کیا مرتب ہوا؟ یہاں مختصراً اس پرکچھ روشنی ڈالی جاتی ہے، نصرانیت کے فروغ سے جاہلی عربوں کے تمدن اور ان کے ذہن ودماغ میں جوتغیر ہوا اس کی پوری نشان دہی تومشکل ہے؛ تاہم ان کی تاریخ کے قدیم واقعات، ان کے علوم وفنون اور ادب وشاعری کے جونمونے اب تک محفوظ رہ گئے ہیں ان سے اس کی کچھ نہ کچھ عکاسی ضرور ہوتی ہے۔