انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ثمامہ بن عدیؓ نام ونسب ثمامہ نام باپ کا نام عدی تھا، نسبی تعلق قریش سے تھا؛لیکن اس کی تصریح نہیں ملتی کہ اس کی کس شاخ سے تعلق تھا۔ (اسد الغابہ:۱/۲۴۸) اسلام زمانۂ اسلام کی تعیین بھی نہیں کی جاسکتی،مگر اتنا معلوم ہے کہ یہ شرف ابتدائی ایام میں حاصل ہوا،چنانچہ ارباب سیر نے آپ کو مہاجرین اولین کے زمرہ میں شامل کیا۔ (اصابہ:۱/۲۱۲) غزوات ہجرت کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوکر امتیاز خاص حاصل کیا۔ (اسد الغابہ:۱/۲۴۹) حضرت عثمانؓ کے زمانہ میں صنعاء کی مسند حکومت پر سرفراز ہوئے ،آپ کی شہادت کے وقت یہیں تھے، یہ المناک خبر سن کر آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے،اسی حالت میں خطبہ دیا،ضبط گریہ گلوگیر تھا، بمشکل چند جملے کہہ سکے کہ امت محمدیہﷺ میں آج خلافت سلطنت سے بدل گئی، اب جو شخص جس چیز پر قابض ہوگا اس کو کھائے گا۔ (استیعاب:۱/۷۹)