انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت حاجی امداد اللہؒ (۱)صورت نیکوں کی اختیار کرنا چاہئے سیرت اللہ تعالیٰ درست کردےگا کیونکہ وہ واہب و فیاض ہے ۔ (۲)ظاہر میں خلق کےساتھ رہنا چاہئے اور باطن میں حق کے ساتھ ، اگر پانی کشتی کے اندر آجائے تو کشتی غرق ہوجائے اور اگر پانی باہر رہے تو کشتی باعث ِنجات ہے، اسی طرح محبتِ مال و اولاد وغیرہ کو دل سے دور رکھنا چاہئے کیونکہ موجبِ ِحجاب ہے ، قلب میں سوائے محبت ِ خدا کے کسی اور کو جگہ نہ دینا چاہئے۔ (۳)اتفاق باہمی کی اصل تواضع ہے ، جن لوگوں میں تواضع ہوگی باہم اتفاق رہے گا ۔ (۴)اگر عبادت میں ریا ءہو تب بھی عبادت نہ چھوڑے، ریاء ہمیشہ ریاء نہیں رہتی ، چند روز ریاء رہتی ہے پھر وہ عادت ہوجاتی ہے ، پھر اس میں اخلاص پیدا ہوجاتا ہے ۔ (۵)جوانی میں خوفِ خدا غالب رہنا چاہئے اور بڑھاپے میں باری تعالیٰ سے امید ۔ (۶)اخلاق فی نفسہ سب محمود ہیں بری جگہ صرف کرنے سے مذموم ہوجاتے ہیں ، کاملین ان کا ازالہ نہیں کرتے بلکہ مصرف بدل دیتے ہیں ۔ (۷)ہر چیز کے شکستہ ہونے پر اس کی قدر و قیمت کم ہوجاتی ہے مگر قلب جس قدر بھی شکستہ ہوتا ہے اسی قدر اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس کی قدر و منزلت بڑھ جاتی ہے ۔ (۸)دین کو خوب مضبوط پکڑنا چاہئے دنیا خود ہی اچھی صورت میں خدمت کو حاضر رہےگی ۔