انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت صالح القرضی صالح نام تھا، قبیلہ قریظہ سے آپ کا نسبی تعلق تھا، جب مقوقس (شاہ مصر) نے ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا توآپ بھی ان ہی کے ساتھ مدینہ تشریف لائے؛ اسی وجہ سے بعض لوگوں کویہ دھوکا ہوگیا ہے کہ ان کو بھی مقوقس ہی نے بھیجا تھا؛ مگرصاحب اصابہ نے اس کی تردید کی ہے (اصابہ میں ہے، والصواب قبطی؛ مگراور دوسرے ارباب طبقات قرظی لکھتے ہیں (تجرید:۱/۲۸۱))۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگو ں کوحضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مکان میں ٹھہرایا۔ (اسدالغابہ:۳/۱۰) زندگی کے اور دوسرے حالات نہیں معلوم ہوسکے۔