انوار اسلام |
س کتاب ک |
دعاء کس نیت سے کی جائے؟ سب کچھ من جانب اللہ ہے تو محض اس نیت سے دعاء کی جائے کہ ہوگا تو وہی جو اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے، لیکن ہم کو مانگنے کا حکم ہے لہٰذا ہم مانگیں گے، اس طرح کا خیال فی نفسہٖ صحیح ہے، لیکن اس میں ایک قسم کا استغناء ہے، اس لئے دعاء اس طرح مانگنا چاہئے کہ بہت ہی حاجت ہے، مالک تُو ہی حاجت فرماء اور دل میں یہ بھی رکھے اگر نہ دینے میں مصلحت ہو تو اس میں راضی ہوں اور اللہ پاک میرے دل کو اسی پر اطمینان ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۷۱۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)