انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تنہا ءنماز پڑھنے والے کے لئے کیا اقامت کہنا ضروری ہے؟ اقامت کہنا سنتِ موکدہ ہے، بشرطیکہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جائے؛ اگر تنہا نماز ادا کی جائے تب بھی اقامت کہہ دینا بہتر ہے؛ البتہ تنہا پڑھنے والے کے لئے سنتِ موکدہ نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۴۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۹۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۷۳، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)