انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ابو دغال ابن اسحاق کا بیان ہے کہ حضور اکرم ﷺ طائف کی طرف جاتے ہوئے ایک قبر کے پاس سے گذرے، حضور ﷺ نے فرمایا یہ ابو دغال کی قبر ہے جو ثقیف کا والد ثمودی تھا، حرم میں رہائش کی وجہ سے عذاب سے محفوظ رہا، حرم سے باہر نکلا تو اس کو بھی اسی مقام میں وہی عذاب پہنچا جو اس کی قوم کو لاحق ہواتھااور یہاں دفن ہوا، اس بات کے صحیح ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس کے ساتھ طلائی چھڑی بھی دفن ہوئی، اگر تم اس کو کھود ڈالو تو وہ حاصل کرسکتے ہو، لوگوں نے جلد ہی قبر کھود ڈالی اور طلائی چھڑی نکال لی۔ (سیرت النبی- ابن کثیر)