انوار اسلام |
س کتاب ک |
قعدۂ اولیٰ سہواً چھوٹ گیا پھر کھڑا ہوجانے کے بعد قاعدہ میں لوٹ آیا تو کیا اس سے نماز فاسد ہوجا ئےگی؟ قعدۂ اولیٰ چھوڑ کر سیدھا کھڑا ہوجائے یا سیدھا کھڑا ہونے کے قریب ہوجائے، پھر التحیات پڑھنے کے لئے بیٹھے تو اس سے فرض ترک کرکے واجب کی طرف لوٹنا لازم نہیں آتا، مگر فرض کی ادائیگی میں تاخیر لازم آتی ہے، جس کا تدارک سجدۂ سہو سے ہوجاتا ہے، لہٰذا راجح اور حق یہ ہے کہ نماز فاسد نہیں ہوتی، سجدہ سہو کرنا پڑےگا، البتہ ایسا نہیں کرنا چاہئے، اگر قصداً ایسا کرےگا تو گنہگار ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۱۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)