انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسافتِ سفراور قصر و اتمام کے مسائل ریل اور بس کی مسافت میں فرق ہو جس مقام پرجارہا ہو؛ اگروہاں کے بس اور ٹرین کے راستوں میں تفاوت ہو، یاوہاں جانے کے دوراستے ہوں اور دونوں میں مسافت کا خاصا فرق ہو، ایک راستے سے مسافتِ سفر پوری ہوجاتی ہو، دوسرے راستے سے پوری نہ ہو تواس راستے کا اعتبار ہوگا جس کوسفر کے لیے اختیار کیا ہے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۴۳) جس کی سکونت دوجگہ ہو وہ نماز کس طرح پڑھے گا اگرکوئی شخص دوشہروں کواپنے لیے اقامت ورہائش اور کاروبار کے لیے متعین کرلے اور دونوں کے درمیان مسافتِ شرعی ہو اور وہ جہاں جاتا ہو اس کے اہل وعیال بھی ساتھ رہتے ہوں اور سال کے کچھ مہینہ ایک جگہ اور دوسری جگہ کچھ ماہ گزارتا ہو تودرمیانِ اقامت وہ اقامت کی جگہ ہے، دوسری اقامت کی جگہ ایک دودن یاپندرہ دن سے کم کے لیے جائے تووہاں قصر نہیں کریگا۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۴۸)