انوار اسلام |
س کتاب ک |
کلماتِ اذان کی بیل لگانا کیسا ہے؟ اذان کے کلمات اور اللہ تعالیٰ کا نام نامی قابل احترام ہے اور کسی چیز کو بے محل استعمال کرنا بھی بےاحترامی میں شامل ہے؛ چنانچہ فقہاء نے اس بات کومنع کیا ہے کہ چوکیدار محض لوگوں کو جگانے کے لئے لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہ پڑھے، اس لئے میرے خیال میں الارم اور بیل وغیرہ کے لئے اللہ تعالیٰ کے پاک ناموں، قرآن مجید کی آیتوں اور اذان کے کلمات کا استعمال کرنا کراہت سے خالی نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۴۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)