انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بحری وبری قوت میں اضافہ ۳۲۸ھ سے بحثیت مجموعی ناصر کے لیے اطمینان وفراغت کازمانہ شروع ہوا کوئی پریشان کرنے والی بات بظاہرباقی نہ تھی ،اسی فرصت میں خلیفہ ناصر لدین اللہ یعنی عبدالرحمن ثالث نے بحری قوت کےبڑھانے اورساتھ ہی بری فوجوں کے باترتیب بنانے کی طرف توجہ کی ،بہت سے جنگی جہاز بنوائے گئے اوراندلس کا بیڑا اس زمانے کے تمام جنگی بیڑوں سے طاقتور ہوگیا،بحر روم پر خلیفہ ناصر کی سیادت مسلم ہوگئی،خلیفہ نے قدیمی شاہی محل کے متصل ایک عظیم الشان قصر دارالروضہ کے نام سے تعمیر کرایا ،مسجد قرطبہ کی زیب وزینت اور وسعت میں اضافہ کیاگیا ،علمی مجالس اورمذاکرات علمیہ کا سلسلہ جاری ہوا ،تجارتوں میں سہولتیں پیدا ہوئیں اوراندلس کے تاجر دوردراز مقامات تک مال تجارت لےکر پہنچنے لگے۔