انوار اسلام |
س کتاب ک |
جنازہ کی نماز سے متعلق مسائل واحکام مسجد میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟ حنفیہ کے یہاں بلاعذر مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ ہے، اس سلسلہ میں بعض روایات بھی ہیں؛ البتہ اگرکوئی عذر ہو، جیسے بارش یاجگہ کی تنگی، تومسجد میں بھی نمازِ جنازہ پڑھی جاسکتی ہے، یہ کہنا کہ مسجد میں نماز پڑھانے سے میت کوثواب نہیں پہنچے گا، درست نہیں؛ کیونکہ اس عمل سے میت کا تعلق نہیں کہ وہ ثواب سے محروم ہو۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۶۴،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۶۱۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۷۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۵۲، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۹۳، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۸۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)