انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مقامات مقدسہ علامہ جزری رحمۃ اللہ علیہ نے حسن بصری ؒ سے یہ مقامات نقل کئے ہیں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ (۱)طواف میں (۲)ملتزم کے پاس (۳)میزاب کے نیچے (۴)کعبہ کے اندر (۵)چاہ زمزم پر (۶)صفا (۷)مروہ (۸)سعی (۹)مقام ابراہیم کے پیچھے (۱۰)عرفات میں (۱۱)مزدلفہ میں (۱۲)منی میں (۱۳)جمرۂ اولیٰ (۱۴)جمرۂ وسطیٰ (۱۵)جمرۂ عقبیٰ میں اور رسول پاک ﷺ کے روضۂ اطہر کے پاس۔ (حسن:۶۵) ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں قبولیت دعاء کے مواقع ۱۵ میں منحصر نہیں ہیں، رکن یمانی پر، رکن یمانی اورحجر اسود کے درمیان ،نیز دارارقم،غارثور غار حرا،بھی اجابت دعاء کے مقامات ہیں۔ محدث بھوپالی نے اماکن مستجاب میں مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مقامات پر بھی دعاء قبول ہوتی ہے۔ (۱)حضرات انبیاء کرام کی قبروں کے پاس (جیسے فلسطین میں مقام الخلیل جہاں حضرت ابراہیم واسحق اوردیگر حضرات انبیاء علیہم السلام کی قبریں ہیں) (۲)صلحاء کی قبروں کے پاس بشرطیکہ کسی فاسد اورغلط عقیدے کا حامل نہ ہو، اورنہ خلاف شرع امور کا ارتکاب ہو جس میں کہ آج کل عوام کا ایک طبقہ گرفتار ہے۔(اس لئے یہاں بہت احتیاط کی ضرورت ہے،ویسے بہتر تو یہ ہے کہ آج کل قبور صالحین کے پاس دعاؤں سے گریز کرے۔ (نزل الابرار:۴۵)