انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حجام کی امامت درست ہے یا نہیں؟ حجامت (بال بنانے کا پیشہ) ناجائز نہیں، اس کی وجہ سے اس کی امامت میں خرابی نہیں آئےگی، اگر وہ مسائلِ طہارت ونماز سے واقف اور امامت کا اہل ہے تو قرآن کریم اس کے پیچھے تراویح میں سننا بھی درست ہے۔ لیکن اگر وہ لوگوں کی داڑھی مونڈتا ہو تو وہ فاسق ہوگا اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوگی اور اگر وہ جاہل ہو اور دیندار نہ ہو اور حجامت کا پیشہ کرتا ہو اور اس وجہ سے لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے نفرت کرتے ہوں تو اس کو نماز نہیں پڑھانا چاہئے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۲۶۹،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۷۹، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۲/۱۵۶ ، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۴۱، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)