انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کئی مساجد سے اذان کی آواز آئے تو کونسی اذان کا جواب دیں؟ لاؤڈ اسپیکر کی آسانی کی وجہ سے آج کل ایک ہی جگہ پر کئی مقامات کی اذان کی آواز پہنچتی ہے، اذان کا زبان سے جواب دینا مستحب ہے؛ ایسے حالات میں جب کئی بار اذان کی آواز آئے تو پہلی اذان کا جواب دے اور اگر کئی سمت سے بیک وقت اذان سنے تو اپنی مسجد کے مؤذن کا جواب دے۔ (ملخص جدید فقہی مسائل:۱/۱۳۳)