انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صوبوں اور ولایتوں کی تفصیل اس جزیرہ نما کے مشہور صوبوں اور ولایتوں کی تفصیل اس طرح ہے گوشہ جنوب ومغرب میں پرتغال شمال ومغرب میں جلیقیہ کا صوبہ ہے، شمال میں استوریہ قسطلہ اربونیہ ارغوان کے صوبے ہیں، شمال ومشرق میں قطلونیہ ،مشرق میں اندلوسیہ کے صوبے ہیں، طلیطلہ اندلس یا ہسپانیہ کے وسط میں ہے، قرطبہ اور غرناطہ کے مشہور شہر صوبہ اندلوسیہ یعنی جزیرہ نما کے جنوبی حصہ میں واقع ہیں،اشبیلیہ بھی جنوبی ومغربی علاقہ میں مشہور تھا اس جزیرہ نما کا سب سے زیادہ زرخیز آباد اور قیمتی علاقہ جنوبی حصہ یعنی صوبہ اندلوسیہ ہے اور یہی جنوبی حصہ زیادہ عرصہ تک مسلمانوں کے قبضہ میں رہاجیسا کے آگے بیان ہونے والا ہے۔