انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جرأت وبیباکی جرأت و بیباکی بھی شجاعت ہی کا ایک رخ ہے ابن زبیرؓ اس میں بھی فرو تھے،امیر معاویہ نے جب یزید کو ولیعہد بنانا چاہا تو اپنی تدبیروں اور زرپاشیوں سے بڑے بڑے لوگوں کی زبانیں خاموش کردیں، لیکن ابن زبیرؓ کی تیغ زبان ان کے مقابلہ میں بھی بے نیام رہی اوراس شدو مد کے ساتھ ان کی مخالفت کی کہ امیر معاویہ جیسے عالی دماغ مدبر کو متحیر کردیا اورآخر دم تک یزید کی ولیعہدی نہیں تسلیم کی، امیر معاویہ کے بعد جب یزید تخت نشین ہوا، تو وہ بھی ان کو قابو میں نہ کرسکا اور ابن زبیرؓ اس زور کے ساتھ بنی امیہ کے خلاف تھے کہ ان کی حکومت کی بنیادیں ہلادیں اور قریب قریب کل عالم اسلامی سے اپنی خلافت تسلیم کرالی اور سات برس تک خلیفہ رہے ۔