انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز ظہر میں چوتھی رکعت پر قعدہ نہ کرے اور پانچویں رکعت بھی پڑھ لے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر امام صاحب چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت میں قعدہ کرلے اور کوئی لقمہ بھی نہ دے، پھر التحیات پوری کرکے چوتھی رکعت کے لئے کھڑے ہوجائے اور چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کئے بغیر پانچویں رکعت کے لئے کھڑے ہوجائے، پانچویں رکعت پوری کرکے قعدہ کرلے اور سلام پھیر کر نماز پوری کرلے تو اس صورت میں فرض ادا نہ ہوگا، اعادہ ضروری ہوگا، چوتھی رکعت کے بعد قعدہ فرض ہے، ایسے وقت میں سجدۂ سہو کافی نہ ہوگا، البتہ اگر چوتھی رکعت کے بعد قعدہ کرلے، پھر کھڑے ہوکر پانچویں رکعت پڑھے یا پانچویں رکعت میں کھڑا ہوکر سجدہ سے پہلے بیٹھ جائے تو ان صورتوں میں سجدۂ سہو کافی ہوسکتا ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۱۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)