انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سریہ سالم بن عمیر عمری(شوال۲ہجری) قبیلہ بنی عمرو بن عوف میں ایک یہودی شاعر ابو عفک تھا جس کی عمر ( ۱۲۰) سال تھی یہ ہر وقت حضور اکرمﷺ کی ہجو کرتا اور اپنی قوم کو مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لئے اُکساتا تھا، غزوۂ بدر کے بعد بھی اس کی دریدہ دہنی اور بڑھ گئی جس پر حضورﷺ نے فرمایا کہ کون ہے جو میری عزت و حرمت کی خاطر اس کی زبان بندکر دے ، حضرت سالم ؓ بن عمیر جو بیعت عقبہ میں شریک تھے اور بدری صحابی تھے تلوار لے کر نکلے اور اسے اس کے گھر میں قتل کر دیا۔