انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا نماز میں آستین چڑھانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ آستین چڑھی ہوئی حالت میں نماز شروع کرنا مکروہ ہے، لیکن اگر نماز پڑھنے کی حالت میں آستین چڑھائے گا تو عمل کثیر ہونے کی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے گی، وضو کے لئے یا کسی اورسبب سے آستین چڑھائی ہوں تو اتار لیوے پھر نماز شروع کرے، اگر آستین چڑھی ہوئی حالت میں امام کے ساتھ رکعت پانے کے شوق میں نماز میں داخل ہوجائے تو بہتر یہ ہے کہ آہستہ آہستہ اور تھوڑی تھوڑی اتار لیوے کہ جس سے عمل کثیر لازم نہ آئے، آستین چڑھی ہوئی رکھ کر نماز پڑھنا یا آدھی آستین والا قمیص پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۰۸، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۵۱،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۴۰۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)