انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
معاوضہ کی نیت ہو اور زبان سے نہ کہے تو کیا اس صورت میں بھی لین دین ناجائز ہے؟ اجرت پر قرآن شریف پڑھنا درست نہیں ہے اور اس میں ثواب بھی نہیں ہے اور المعروف کالمشروط کے حکم کے تحت جن کی نیت لینے دینے کی ہے وہ بھی اجرت کے حکم میں ہے اور ناجائز ہے، اس حالت میں صرف تراویح پڑھنا اور اجرت کا قرآن شریف نہ سننا بہتر ہے اور صرف تراویح ادا کرلینے سے قیامِ رمضان کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۴۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)