انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ختم قرآن پریہ دعاپڑھے امام غزالی ؒ نے داؤد بن قیس سے بسند معضل نبی پاک ﷺسے ختم قرآن کے موقعہ پر یہ دعا پڑھنا نقل کیا ہے: اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِیْ بِالْقُرْآنِ الْعَظِیْمِ وَاجْعَلْہُ لِی اِمَاماً وَنُوراً وَھُدیً وَرَحْمَۃً اَللّٰھُمَّ ذَکِّرْنِیْ مِنْہُ مَانَسِیْتُ وَعَلِّمْنِیْ مِنْہُ مَاجَھِلْتُ وَارْزُقْنِیْ تَلَاوَتَہُ آنآءَ اللَّیْلِ وَآنآءَ النَّھَارِ وَاجْعَلْہُ لِیْ حُجَّۃً یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ (غیث النفع :۴۰۶،اتحاف السادۃ:۵/۴۹۲) ترجمہ:اے اللہ قرآن عظیم کی برکت سے ہم پر رحم فرمائیے اوراسے ہمارے لئے امام نورہدایت ورحمت بنائیے،اے اللہ جو بھول جائیں اسے یاد کرادیجئے اورجس سے جاہل ہوں عالم بنادیجئے اورشب وروز اس کی تلاوت کی توفیق عطا فرمائیے اوراے پروردگار عالم اسے ہمارے لئے باعث حجت (قیامت کے دن) بنادیجئے۔