انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مسافر کے لئے جمعہ، تراویح اور قصر کا کیا حکم ہے؟ جب آپ اپنے وطن کی آبادی سے باہر نکل جائیں گے تو مسافر ہوجائیں گے، اس وقت سے نماز قصرت پڑھیں گے کہ راستہ میں اور جہاں پندرہ دن سے کم قیام ہو وہاں بھی، تنہاء پڑھیں یا جماعت سے قصر ہی پڑھیں گے، اگر امام مقیم ہو تو پوری پڑھیں گے، تراویح بھی سفر میں پڑھیں گے، اگر تراویح کے وقت کسی جگہ ٹہرے ہوئے ہوں تو جماعت سے اگر جماعت نہ ملے تو تنہاء پڑھیں، اگر سفر کی وجہ سے تراویح میں قرآن پاک کی ترتیب قائم نہ رہ سکے تو وہ معذوری ہے، مسافر پر جمعہ نہیں ، موقع ملے تو پڑھ لے ورنہ ظہر پڑھے ۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۱۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)