انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سونے،چاندی کے بٹن،براسلیٹ،چین گھڑی ،قلم اور برتن وغیرہ سونے چاندی کے بٹن اور گھڑی؟ شریعت نے چاندی کی انگوٹھی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے؛ اس لیے قیاس ہے کہ اس کے(چاندی کے) بٹن کا استعمال بھی جائز ہوگا؛ لیکن سونے کے بٹن کا استعمال درست نہیں؛ گوکہ بعض فقہاء نے اس کی بھی اجازت دی ہے...... میرے خیال میں یہی حکم گھڑی کا بھی ہوگا کہ سونے کی گھڑی کا استعمال تومطلقاً جائز نہ ہوگا اور غالباً ایسی گھڑی کا استعمال بھی کراہت سے خالی نہ ہوگا جس کا کیس چاندی کا ہو اور وہ نمایاں ہو، اس لئے کہ انگوٹھی کے علاوہ دوسری استعمالی چیزوں میں بھی چاندی کے استعمال کوفقہاء مکروہ قرار دیتے ہیں۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۱۶،۳۱۵) سونے چاندی کے قلم آج کل بعض ایسے قلم بھی بنائے جارہے ہیں جومکمل سونے اور چاندی کے ہوتے ہیں یاان کی نب ان دھاتوں کی ہوتی ہے، اس قسم کے تعیشات اسلام کے مزاج کے خلاف ہیں اور کتبِ فقہ میں اس سے لکھنے کوناجائز قرار دیا گیا ہے؛ اصل یہ ہے کہ زیورات کے علاوہ کسی اور کام کے لیے سونا چاندی کا استعمال نہ مرد کے لیے جائز ہے نہ عورت کے لیے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۱۷) اسٹیل وغیرہ کے برتن؟ اسلام نے صرف سونا اور چاندی کے برتن استعمال کرنے سے منع کیا ہے اس لیے کہ یہ بہت زیادہ تعیش اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا غلط اور ناروا استعمال ہے، سونے اور چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کا برتن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۳۱۸)