انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** انکسار وتواضع لیکن اس وقار وسکینہ کے باوجود تمکنت وخود پسندی مطلق نہ تھی اورآپ حد درجہ خاکسار اور متواضع تھے، ادنی ادنی اشخاص سے بے تکلف ملتے تھے، ایک مرتبہ کسی طرف جارہے تھے،راستہ میں کچھ فقراء کھانا کھارہے تھے، حضرت حسینؓ کو دیکھ کر انہیں بھی مدعو کیا ان کی درخواست پر آپ فوراً سواری سے اتر پڑے اورکھانے میں شرکت کرکے فرمایا کہ تکبر کرنے والوں کو خدا دوست نہیں رکھتا اور فقراء سے فرمایا کہ میں نے تمہاری دعوت قبول کی ہے اس لئے تم بھی میری دعوت قبول کرو اوران کو گھر لے جاکر کھانا کھلایا، ایثار وحق پرستی آپ کی کتابِ فضائل اخلاق کا نہایت جلی عنوان ہے اس کی مثال کے لئے تنہا واقعہ شہادت کافی ہے کہ حق کی راہ میں سار اکنبہ تہِ تیغ کرادیا لیکن ظالم حکومت کے مقابلہ میں سپر نہ ڈالی ۔