انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** علی بن نافع ماہر موسیقی کی قدر افزائی تخت نشینی کے پہلے سال یعنی ۲۰۶ھ میں ابراہیم موصلی کا شاگرد علی بن نافع معروف فاریاب وارد اندلس ہوا،علی بن نافع موسیقی میں استاد کامل تھا نیز علوم مروجہ اور بعض دوسرے علوم غربیہ میں ماہر یکتا تھا ،سلطان حکم نے یہ سن کر ملک عراق وشام میں اس کی اس کے مرتبہ کے موافق قدر دانی نہیں ہوئی اس کو اندلس میں اپنے پاس طلب کیا تھا مگر اس کے پہنچنے سے پہلے ہی سلطان حکم فوت ہوچکا تھا جب سلطان عبدالرحمن ک واس حکیمج وفلسفی کے وارد اندلس ہونے کا حال معلوم ہوا تو اس نے شہروں کے عاملوں کے نام احکام جاری کردیے کے قرطبہ تک پہنچنے میں علی بن نافع کو جس جس شہر میں ہوکر گزرنا پڑے اس شہر کا حاکم اس کا شاہانہ استقبال کرے اور متعدد غلام اور گھڑے اور ہدیے پیش کرے ،غرض بڑی عزت وحترام سے یہ شخص قرطبہ تک پہنچا اور بادشاہ کا مقرب خاص اور ندیم اختصاص بن گیا۔