انوار اسلام |
س کتاب ک |
غسل میت کے بعد جوکپڑا سترعورت کے لئے ڈالا جائے کیا وہ جزوکفن ہے؟ مردہ کوغسل دینے کے بعد ایک تہبند پہناتے ہیں اسے ازار کہتے ہیں اور ازارِ میت کے متعلق فقہاء کے تین قول ہیں: (۱)ایک یہ کہ سرسے پیر تک ہو لفافہ کی طرح۔ (۲)دوسرا قول یہ ہے کہ منکب سے قدم تک ہو۔ (۳)تیسرا قول شیخ ابن ہمام رحمہ اللہ نے فتح القدیر میں فرمایا ہے کہ سُرہ سے رکبہ تک ہو اور اس کوحدیث سے اقرب قرار دیا ہے؛ مگرعامتاً فقہاء قولِ اوّل ہی کولیتے ہیں؛ لہٰذا اس لنگی کوعلیحدہ کرکے مستقل ازار دیا جائے، واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۳۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)