انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت رافع القرضی نام ونسب رافع نام (تجرید میں رافع ابن القرظی درج ہے؛ مگراور کتب طبقات میں رافع القرظی ہے، اس لیے ہم نے اسی کوترجیح دی ہے (اصابہ:۱/۵۰۱))، بنوقریظہ کی ایک شاخ زنباع تھی، آپ کا نسبی تعلق اسی قبیلہ زنباع سے تھا۔ اسلام اس کی تصریح نہیں مل سکی کہ آپ کب اسلام لائے۔ خدمتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں درخواست آپ کواپنے متعلق غالباً کچھ خطرہ تھا اس لیے آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور امان کی ایک تحریر لکھ دینے کی درخواست کی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں یہ تحریر لکھ کردی: إنه لا يجني عليه إلا يده۔ (الإصابة في معرفة الصحابة:۱/۳۴۸، شاملہ، موقع الوراق) ترجمہ: (اپنے کیے پرماخوذ ہوں گے) اس کے علاوہ کوئی داروگیر نہیں کرسکتا۔ وفات اور دوسرے حالات کی کوئی تصریح نہیں ملتی۔