انوار اسلام |
س کتاب ک |
مسبوق کی باقی رکعتیں اس کی پہلی شمار ہوں گی یا آخری؟ نماز باجماعت میں بعد میں شامل ہونے والے مقتدی کی ایک یا دو رکعت چھوٹ جائیں تو باقی ماندہ رکعتیں قرأت کے اعتبار سے تو پہلی ہیں، پس اُٹھ کر پہلی رکعت سبحانک اللّٰھم سے شروع کرے، اور فاتحہ کے ساتھ کوئی سورة بھی ملائے، اور دُوسری میں فاتحہ اور سورة، اور تیسری میں صرف فاتحہ پڑھے۔ لیکن التحیات میں بیٹھنے کے لئے لحاظ سے یہ رکعتیں آخری ہیں، پس اگر امام کے ساتھ ایک رکعت ملی ہو تو ایک رکعت اور پڑھ کر قعدہ کرنا ضروری ہے، اور باقی دو رکعتیں ایک قعدے میں ادا کرے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۹۰، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۶/۵۶۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۳۸۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)