انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مکہ سے منی جاتے وقت امام نووی ؒ نے بیان کیا ہے کہ جب مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب متوجہ ہو تو یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ اِیَّاکَ اَرْجُوْ وَلَکَ اَدْعُو فَبَلِّغْنِیْ صَالِحَ اَمَلِی وَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَامْنُنْ عَلیَّ بِمَا مَنَنْتَ بِہ عَلٰی اَھْلِ طَاعَتِکَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ (اذکار:۱۶۸) ترجمہ: اے اللہ تجھ ہی سے امیدیں وابستہ ہے اورتجھ سے ہی دعا کرتا ہوں، بس ہمیں نیک عمل کی طرف پہنچادے اورمیرے گناہ کی مغفرت فرمادے اورہمیں ایسی نوازشیں عطا فرما جو آپ اپنے مطیع وفرمانبردار بندوں کو عطا فرماتے ہیں یقینا آپ ہر شی پر قادر ہیں۔